بہار کے گیا شہر میں بہن بھائی کے پاکیزہ رشتے کو تارتار کرتے ہوئے ایک
چچازاد بھائی نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملک کر بہن کی اجتماعی آبروریزی کی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گیا ضلع کے میگرا تھانہ علاقے کے چندریا
گاؤں کے رہنے والی نابالغ بہن کو اس کے چچازاد بھائی دھرمیندر
کمار نے
12جنوری کو فون کرکے گیا شہر بلایا۔بھائی کے بلانے پر نابالغ بہن 12جنوری کی شام کو ہی گیا شہر کے ہنومان نگر
محلے میں اپنے بھائی کے پاس پہنچی جہاں دھرمیندر اسے ایک خالی پڑے مکان میں
لے گیا،اس کے بعد دھرمیندر نے اپنے تین دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر نابالغ
بہن کی اجتماعی آبروریزی کی۔